Urdu Love Poetry
The Urdu language, known for its rich history and musicality, boasts a beautiful tradition of love poetry. Urdu love poems, also known as Urdu shayari, express a wide range of emotions, from the deepest passion to the subtlest longing.
Power Of words
Urdu, a blend of Arabic, Persian, Sanskrit, and other languages, is known for its musicality. The poems often use metaphors, similes, and symbolism to paint vivid pictures and convey deep emotions. Reading Urdu love poetry aloud can be an incredibly romantic experience, as the sounds themselves weave a spell of tenderness and longing.
ہوش اتنا بحال رہتا ہے
صرف تیرا خیال رہتا ہے
ایک نام ایک ذکر
ایک تم ایک تمہاری فکر
بس یہی تو ہے
عشق میرا، زندگی میری
ہم سے ایسی محبت نہ کر
آنہ جائے خلل تیرے ایمان میں
بَخشا ہے عجَب عِشّق نے یہ حُسّنِ سَماعت
دِل نے تِری آواز سُنی کان سے پِہلے
ترکِ الفت کی اذیت بھی ہے دوزخ جیسی
کتنا مشکل ہے محبت سے گریزaاں ہونا
ایک طرف خسارے سارے جہاں کے
ایک طرف میرے ہاتھ سے گنوایا ہوا تو
اس راستے پر جو گیا وہ لا پتا ہو گیا
قصہ سنا رہا تھا ایک بزرگ محبتوں کا
❣تو آئے گاؤں میں تو, تیرے احترام میں
🔥واجب ہے کوئی پھول کسی شاخ پر نہ ہو
تیری زلفوں میں اُلجھا ہوا ہے،
وہ محلے کا سب سے سلجھا ہوا لڑکا
جانتے ہو محبت کیا ہے؟؟
میرا بار بار تمہیں رب سے مانگنا۔۔۔
جیسے دھاگہ ہو کوئی تسبیح میں،
ایسے سانسوں کے درمیاں ہو تم!
نہ تمہیں ہوش رہے اور نہ مجھے ہوش رہے
اس قدر ٹوٹ کے چاہو مجھے پاگل کر دو
گلا بھی تجھ سے بہت ہے مگر محبت بھی
وہ بات اپنی جگہ ہے یہ بات اپنی جگہ
ہہ فطرت یہ عداوتیں یہ اندازِ گفتگو
سنبھل جاؤ تم تمہیں محبت ہو رہی ہے
جو شخص تیرے تصور سے ہی مہک جائے
سوچ تیرے دیدار میں اس کا کیا حال ہوگا
میرا لہجہ میری باتیں بہت ہی عام ہیں لیکن
میرا جزبہ پاک ہے میری محبت خاص ہے
کیا کہوں تم سے میں کہ کیا ہے عشق
جان کا روگ ہے بلا ہے عشق
میں بھول جاؤں تجھے ایسا کبھی ہوا ہی نہیں
تیرے سوا میرے دل میں کوئی بسا ہی نہیں
آج پھر وہ نکلے ہیں بےنقاب شہر میں
آج پھر کفن کی دکان پہ رش ہو گا
تجھے دیکھنے کے سو بہانے تھے
ہائے۔۔۔ وہ زمانے بھی کیا زمانے تھے
محبت کو عشق اور عشق کو جب جنون ملا
لُٹا کے سب کچھ مجھے تب جا کے سکون ملا …
عہد محبّت کی ذرا تجدید کرتے ہیں
چلو تم چاند بن جاؤ ہم پھر سے عید کرتے ہیں
اپنے ہونٹوں پر سجانا چاہتا ہوں
آ تجھے میں گنگنانا چاہتا ہوں
محسوس کر ہمیں خود میں
تیری سانسوں میں رہتے ہیں ہم